اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کیس کا فیصلہ محفوظ، ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گیا

مسلم لیگ ن کے کارکنان کا ''نواز شریف کو رہا کرو'' کا نعرہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 ستمبر 2018 14:52

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کیس کا فیصلہ محفوظ، ٹویٹر پر ٹرینڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2018ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کیس کا فیصلہ محفوظ ہوگیا جو کہ اب سے کچھ دیر بعد 3 بجے سنایا جائے گا۔ اس فیصلے کے حوالے سے ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے کہ آیا سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو رہائی ملے گی یا پھر ان کی اسیری برقرار رہے گی۔

سوشل میڈیا پر بھی اس محفوظ فیصلے کے حوالے سے کئی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ''نواز شریف کو رہا کرو'' ایک نیا ٹرینڈ بن گیا ہے جو زور پکڑ رہا ہے اور سوشل میڈیا پر موجود تمام مسلم لیگی کارکنان اپنے ہر پیغام میں یہ نعرہ لگا رہے ہیں۔ کئی صارفین سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو دعائیں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک صارف نےکہا کہ نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کی حفاظت کر سکتے ہیں۔میری دعا ہے کہ ان کے خلاف جعلی کیسز جلد از جلد ختم ہو جائیں۔
کچھ لوگوں نے میاں صاحب سے اپنے پیار کا اظہار بھی کیا۔
ایک صارف نے نواز شریف کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں محب وطن قرار دے دیا ۔

ایک صارف نے منصفانہ بنیاد پر کیس کا فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ برائے مہربانی اس مرتبہ فیصلے کی فوٹو کاپیاں نہ کروائی جائیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کی معطلی کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جو آج تین بجے سنایا جائے گا۔