شریف خاندا ن کی رہائی کاسو فیصدیقین تھا ،ْ محمد زبیر

بدھ 19 ستمبر 2018 16:32

شریف خاندا ن کی رہائی کاسو فیصدیقین تھا ،ْ محمد زبیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اورسابق گور نر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ شریف خاندا ن کی رہائی کاسو فیصدیقین تھا ،عدالت کا احترام کرتے ہیں اور صحیح فیصلہ ہوا ہے جس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی رہائی سے متعلق اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما محمد زبیر نے کہاکہ تاخیر سے ہی سہی لیکن فیصلہ ہمارے حق میں آیا،تمام کورٹس میں کہا گیا کہ پاکستان میں بچے عمومی طور پر ماں باپ پر ہی انحصار کرتے ہیں اس حوالے سے ہمارا کیس مضبوط تھا اگر میاں صاحب ہی قصور وار نہیں تو ان کی صاحبزادی اور ان کے داماد کیسے قصور وار ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 100فیصد اسی فیصلے کی امید تھی ،کیس میں کچھ دم خم تھا ہی نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہاکہ اطہر من اللہ بہت زبردست جج ہیں،اطہر وہ جج ہیں جوافتخار چودھر ی کے ترجمان تھے، عدالت کا احترام کرتے ہیں اور آج صحیح فیصلہ ہوا ہے جس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔