نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن(ر) کی سزا معطلی کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل آگیا
مسلم لیگ (ن) کا جشن 20 اپریل جیسا ہے کیونکہ یہ لوگ بری نہیں ہوئے، ان کی اصل منزل اڈیالہ جیل ہے، انہیں واپس وہیں جانا پڑے گا جہاں سے باہر آرہے ہیں،سینیٹر فیصل جاوید
سید فاخر عباس بدھ 19 ستمبر 2018 16:16
(جاری ہے)
نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی نے سزا معطلی کی مخالفت میں دلائل دئیے۔دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو اب سنایا جا چکا ہے۔نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل کردی گئی ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے بینچ نے رہائی کا حکم دے دیا۔ملزمان کو 5,5 لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی فیصلے کے خلاف اپیل کی درخواستیں بھی منظور ہو چکی ہیں اور انکے فیصلے تک تینوں ملزمان ضمانت پر رہا رہیں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان اور مرکزی رہنماوں کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود تھی۔صدر مسلم لیگ ن میاں شہاز شریف بھی کمرہ عدالت میں ہی موجود تھے۔اس موقع پر فیصلہ سنتے ہی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے نعرے بازی شروع کر دی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی جانب سے بھی اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔دوسری جانب عدالتی فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل میں کہا کہ نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزائیں معطل ہوئی ہیں، ابھی دیگر ریفرنسز میں بھی فیصلے آنا باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مجرم ہیں اور ان کا جرم موجود ہے، منی لانڈرنگ، کرپشن اور منی ٹریل سمیت جو چیزیں یہ لوگ نہیں بتاسکے وہ اپنی جگہ موجود ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) کا جشن 20 اپریل جیسا ہے کیونکہ یہ لوگ بری نہیں ہوئے، ان کی اصل منزل اڈیالہ جیل ہے، انہیں واپس وہیں جانا پڑے گا جہاں سے باہر آرہے ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ اور ہر عدالتی فیصلے کی طرح یہ فیصلہ بھی ہمارے لیے محترم ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.