پارلیمانی کمیٹی میں ایسے اقدامات سامنے آنے چاہئیں کہ آئندہ انتخابات میں ایسی غلطی دوبارہ نہ ہو، راجہ پرویز اشرف

بدھ 19 ستمبر 2018 20:59

پارلیمانی کمیٹی میں ایسے اقدامات سامنے آنے چاہئیں کہ آئندہ انتخابات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ دھاندلی کے الزامات بارے قائم کی گئی پارلیمانی کمیٹی میں ایسے اقدامات سامنے آنے چاہئیں کہ آئندہ انتخابات میں ایسی غلطی دوبارہ نہ ہو۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں 2 اہم باتوں پر پیشرفت ہوئی ہے ، اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ حالیہ عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے پارلیمان کے اندر ایک کمیٹی بنے جو اصل حقائق قوم کے سامنے لائے۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے قائم کی گئی پارلیمانی کمیٹی میں ایسے اقدامات سامنے آنے چاہئیں کہ آئندہ انتخابات میں ایسی غلطی دوبارہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھاکہ مصالحت کی بات ہو، اپوزیشن اگر سمجھتی ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے تو اس پر بات کی جانی چاہئے۔