ضمنی انتخابات ، الیکشن کمیشن نے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے چاروں صوبوں کے سیکرٹریز کو طلب کر لیا

بدھ 19 ستمبر 2018 20:59

ضمنی انتخابات ، الیکشن کمیشن نے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے چاروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے چاروں صوبوں کے مقامی حکومتوں کے سیکرٹریز کو طلب کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کو حتمی شکل دینے کے لئے چاروں صوبوں کے مقامی حکومتوں کے سیکرٹریز کو طلب کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات میں درپیش مشکلات اور اس کے ممکنہ حل کے لئے الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے چاروں لوکل گورنمنٹ سیکرٹریوں کے ساتھ مشاورت کرے گا اور صوبائی حکومتوں کے موقف کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔