Live Updates

الیکشن کمیشن نے این اے 74 نارووال سے تحریک انصاف کے امیدوارکی درخواست خارج کر دی، الیکشن ٹریبونل سے رابطہ کرنے کی ہدایت

بدھ 19 ستمبر 2018 20:49

الیکشن کمیشن نے این اے 74 نارووال سے تحریک انصاف کے امیدوارکی درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 74 نارووال سے تحریک انصاف کے امیدوار غلام عباس کی درخواست خارج کر کے انہیں الیکشن ٹربیونل سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 74 نارووال سے تحریک انصاف کے امیدوار غلام عباس کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں الیکشن ٹربیونل سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 74 نارووال سے امیدوار غلام عباس کی انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے درخواست پر منگل کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا جو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے محفوظ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کوہدایت کی ہے کہ وہ الیکشن ٹربیونل سے رابطہ کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات