احسن اقبال کی زیر صدارت اڑان پاکستان کے قومی اقتصادی مشن، ٹیکس اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق اجلاس
جمعرات 10 ستمبر 2026 11:25
(جاری ہے)
ان مشنز کا بنیادی مقصد پاکستان کو 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان کے اہداف قابل حصول ہیں تاہم ان کے لیے ہر شعبے میں ٹرانسفارمیشن درکار ہے۔ سٹیٹس کو برقرار رکھتے ہوئے ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوگا۔
اگر ہم کاروبار معمول کے مطابق چلاتے رہے تو مطلوبہ معاشی تبدیلی حاصل نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھوے کی رفتار سے نہیں بلکہ ڈیجیٹل رفتار سے آگے بڑھنا ہوگا۔ پاکستان کو معاشی ترقی کے لیے روایتی طریقہ کار سے نکل کر تیز رفتار ڈیجیٹل معیشت کی طرف منتقل ہونا ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کیا ہے، تاہم موجودہ سطح کا استحکام پائیدار ترقی کے لیے کافی نہیں۔ معاشی ترقی کے لیے مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کے مقابلے میں ترقیاتی بجٹ کی سطح کہیں زیادہ تھی، جبکہ آج ترقیاتی بجٹ اس تناسب سے بہت کم ہے۔ اگر ہم تقریباً دو ہزار ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں استحکام حاصل کر رہے ہیں تو اسے مکمل معاشی استحکام نہیں کہا جا سکتا۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا ترقیاتی بجٹ روز بروز سکڑتا جا رہا ہے اور بجٹ کا موجودہ ڈھانچہ ترقیاتی اخراجات کے لیے مزید گنجائش پیدا کرنے میں رکاوٹ ہے۔ اگر جاری ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں کیے جا سکتے تو نئے منصوبے کیسے شروع کیے جائیں گے۔انہوں نے زور دیا کہ معیشت کے لیے نئے وسائل پیدا کرنا اور موجودہ وسائل کو مؤثر انداز میں متحرک کرنا ناگزیر ہے۔ وسائل کو متحرک کرنے کے لیے ٹیکس نظام میں بنیادی اصلاحات کرنا ہوں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی کاوشوں سے گزشتہ دو برس کے دوران حکومت کی ٹیکس وصولی کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، تاہم بڑا چیلنج ٹیکس کی شرح کم کرتے ہوئے ٹیکس نیٹ اور ٹیکس وصولی میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا بوجھ کم اور ٹیکس دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ملکی معاشی پالیسی کی ترجیح ہونی چاہیے۔ ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ملکی وسائل میں اضافہ اور معیشت کو دستاویزی بنانا ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ اگر پاکستان کو تیز رفتار ترقی کرنی ہے تو برآمدات میں نمایاں اضافہ کرنا ہوگا، جو اس وقت ملک کی اہم ترین قومی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی کی ذمہ داری ہے کہ وزیراعظم کی رہنمائی میں جامع قومی ترقیاتی منصوبہ تیار کرکے متعلقہ وزارتوں کو فراہم کرے تاکہ اس پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی کی تجزیاتی اور تحقیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے برآمدات کے واضح اہداف مقرر کرنا ہوں گے۔ یہ طے کرنا ہوگا کہ کن شعبوں سے کتنی برآمدات حاصل کی جا سکتی ہیں اور اس مقصد کے لیے کون سے اقدامات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی طرف تیزی سے منتقل ہونا ہوگا اور ٹیکس اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن اور مؤثر وسائل متحرک کرنے کے ذریعے معاشی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
مالک مکان نے کرایہ دار کی دو بیویوں کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال
-
عوام کی جیبوں پر ڈاکہ؛ صرف 3 دنوں میں پیٹرول 21 روپے 88 پیسے فی لیٹر مہنگا
-
احسن اقبال کی زیر صدارت اڑان پاکستان کے قومی اقتصادی مشن، ٹیکس اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق اجلاس
-
سعودی شہروں پر حوثی باغیوں کے حملے کے بعد پاکستان کی ایران کو سخت وارننگ
-
دنیا بھر میں تعلیمی اداروں پر حملوں میں ریکارڈ اضافہ، رپورٹ
-
طالبان دور: لوگوں کی مشکلات میں اضافہ لیکن دنیا لاتعلق، وولکر ترک
-
ڈیزل فروری میں 286 اور پٹرول 258 روپے لیٹر تھا، آج ڈیزل393 اور پٹرول 364 روپے کا ہوگیا ہے، فواد چوہدری
-
تمباکو نوشی سے خواتین میں بانجھ پن کے امکان میں اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
غزہ جنگ میں خاتون سربراہ والے گھرانوں میں اضافہ، یو این ویمن
-
بنگلہ دیش کے خلیل الرحمان نے یو این جنرل اسمبلی صدر کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.