Live Updates

پٹواریوں نے عوام پر ایک اور مہلک پیٹرول بم پھینک دیا، مونس الٰہی کی حکومت پر شدید تنقید

اپنی عیاشیوں میں ایک دھیلا کم نہ کرنے والے 47 نمبری حکمران عوام پر ایک عذاب ہیں؛ سابق وفاقی وزیر کی ایکس پوسٹ

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 10 ستمبر 2026 12:20

پٹواریوں نے عوام پر ایک اور مہلک پیٹرول بم پھینک دیا، مونس الٰہی کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 ستمبر 2026ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے موجودہ حکمرانوں کو عوام کے لیے عذاب قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری ٹیکسز، لیوی اور حالیہ اضافے پر ردِعمل دیتے ہوئے مونس الٰہی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے سخت بیان میں لکھا کہ پٹواریوں نے عوام پر ایک اور مہلک پیٹرول بم پھینک دیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں قیمتوں کو آگ لگ چکی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں اور حکومت کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ حکمران اپنی ذاتی عیاشیوں اور سرکاری اخراجات میں ایک دھیلے کا کٹ لگانے یا کمی کرنے کو تیار نہیں ہیں، جبکہ اس کا تمام تر بوجھ غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فارم 47 کے ذریعے آنے والے ’47 نمبری حکمران‘ اس وقت غریب اور پسی ہوئی عوام پر ایک عذاب بن کر نازل ہو چکے ہیں۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات