Live Updates

نواز شریف کے جیل سے باہر آتے ہی عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

نواز شریف کاجیل سے باہر آنا عمران خان کی چند ہفتوں کی حکومت کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے وہ مضبوط اپوزیشن کر کے عمران خان کی حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ حامد میر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 ستمبر 2018 21:24

نواز شریف کے جیل سے باہر آتے ہی عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2018ء) نواز شریف کے جیل سے باہر آتے ہی عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔ نواز شریف کاجیل سے باہر آنا عمران خان کی چند ہفتوں کی حکومت کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے وہ مضبوط اپوزیشن کر کے عمران خان کی حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ تفصیلاتکے مطابق آج عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف ،،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کر دی ہے۔

اسی پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کاجیل سے باہر آنا عمران خان کی چند ہفتوں کی حکومت کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے۔لیکن اب جب کہ نواز شریف اور مریم نواز جیل سے باہر آ گئے ہیں تو یقینا وہ بہت مضبوط اپوزیشن کریں گے اور عمران خان کی حکومت کو بہت ٹف ٹائم دیں گے۔حامد میر کا کہنا تھا کہ یہ ہے آزاد عدلیہ جس نے نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

چند ماہ پہلے ایسے ہی معزز عدالت نے خواجہ آصفکی نااہلی کو ختم کیا تھا۔یاد رہے کہ نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے جا چکے ہیں جس کے بعد انکی رہائی آج ہی ممکن دکھائی دے رہی ہے۔خیال رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا جبکہ تینوں قیدیوں کو 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

جب کہ دوسری طرف نیب ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے قانونی ماہرین کو بھی مشاورت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد فیصلے کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات