ہالی ووڈ اینیمیٹیڈ فلم’’دی گرِنچ‘‘کانیا ٹریلر جاری کر دیاگیا

فلم رواں سال 9نومبر کو یونیورسل پکچرز کے بینر تلے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:04

ہالی ووڈ اینیمیٹیڈ فلم’’دی گرِنچ‘‘کانیا ٹریلر جاری کر دیاگیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم ’دی گرِنچ‘کا نیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ۔ڈائریکٹرپیٹر کینڈی لینڈ اورییروکینی کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی غصیلے اور شرارتی سبز رنگ کے معروف کارٹون کردار گرنچ کے گِرد گھوم رہی ہے جو اب بڑے پردے پر بھی جلوہء گر ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کامیڈی ڈرامہ فلم میں گرنچ Whovilleنامی ایک خوشخال گائوں میں تباہی مچانے کی منصوبہ بندی کرتا ہے اور کرسمس کو خوشیوں کو پریشانی میں تبدیل کرنا چاہتا تاہم گائوں کے رہائشی گرنچ کی منصوبہ بندی بھانپ جاتے ہیں اور اس کی پلاننگ کر ناکام کرنے کیلئے یکجان ہو جاتے ہیں۔کرس میلیڈانڈی اور جینیٹ ہیلے کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم کیلئے گرنچ کے اینیمیٹیڈ کردارکے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکاربینیڈکٹ کمبربیچ کی آوازمیں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔فلم رواں سال 9نومبر کو یونیورسل پکچرز کے بینر تلے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :