داعش میں شمولیت کیلئے افغانستان فرار ہونے والا بھارتی نوجوان ملک بدر کر دیا گیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) بھارت سے فرار ہو کر افغانستان میں داعش میں شمولیت کی منصوبہ بندی کرنے والے بھارتی نوجوان کو کابل سے واپس نئی دہلی ڈیپورٹ کر دیا گیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق 26سالہ کیرالہ کا رہائشی نوجوان نشیدل حمزافار اکتوبر 2017 میں فرار ہو کر افغانستان پہنچا۔

(جاری ہے)

جہاں اسے افغان سکیورٹی اداروں نے گرفتار کر لیا تھا ۔ نوجوان پر الزام ہے کہ افغانستان پہنچتے ہی اس نے داعش میں شمولیت اختیار کر لی ۔ منصوبہ بندی کر رکھی تھی ۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے مطابق نشیدل کو گزشتہ ہفتے کابل سے نئی دہلی ملک بدر کیا گیا تھا تاہم اسے گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ ۔