الیکشن کمیشن نے پنجاب،سندھ اور خیبرپختونخوا سے خواتین کی اضافی مخصوص نشستیں معطل کر دیں
نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،پنجاب اسمبلی سے قومی اسمبلی کی 11 خواتین ، خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 8 خواتین، خیبر پختونخوا اسمبلی سے 21 مخصوص خواتین ارکان جبکہ اقلیتوں کے 4 ارکان اورسندھ اسمبلی سے پی پی کی سمیتہ افضال سید اور ایم کیوایم کی مسرت جبیں کو بھی معطل کیا گیا ہے
فیصل علوی پیر 13 مئی 2024 14:44
(جاری ہے)
سپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نشستیں معطل کیں تھیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن رکن رانا آفتاب کا پوائنٹ آف آرڈر درست قرار دیاتھا۔ سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے ڈیسک بجا کرسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کا خیر مقدم کیاتھا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایاتھا۔ سپیکر نے ارکان کی معطلی کے حکم پر آج سے عمل درآمد کرنے کاحکم دےدیا۔ حکومتی اتحاد کے معطل ہونے والے ارکان کی تعدا د کم از کم 27 ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے چند روز قبل سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دئیے تھے کہ سیاسی جماعتیں اپنے تناسب سے تو نشستیں لے سکتی ہیں باقی نشستیں انہیں کیسے مل سکتی ہیں؟ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جو کام ڈائر یکٹ نہیں کیا جاسکتا وہ ان ڈائریکٹ بھی نہیں ہوسکتا۔مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: سمندری طوفان ریمل سے 32 لاکھ بچوں کی زندگیوں کو خطرہ
-
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے مشترکہ طور پر سمندر میں 675 کلوگرام آئس قبضے میں لے لی
-
بہاولپور میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
ان کی اپنی بیویاں نہیں مانتیں کہ یہ جیتے ہوئے ہیں
-
سڈز 4 کانفرنس: مستقبل کے لائحہ عمل پر غوروخوص شروع
-
آئی ایم ایف نئے بیل آؤٹ پیکج کیلئے کئی ظالمانہ شرائط سامنے لے آیا ہے
-
گنڈا پور کا وفاقی حکومت سے معاملات طے کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ مذاکرات ہور ہے ہیں
-
فواد چوہدری کی پنجاب میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیرآباد میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس، رپورٹ طلب
-
ڈالر پھر سے روپیہ کی کمر توڑنے کیلئے تیار؟
-
جنرل باجوہ کی اتنی تعریف شاید میراثی بھی نہ کرسکیں، اس کا کوئی نظریہ یا اصول نہیں
-
شہداء کے اہل خانہ کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے‘وزیرداخلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.