Live Updates

محرم الحرام باہمی رواداری‘اخوت و محبت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتا ہے ‘رہنما تحریک انصاف

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں باہمی رواداری، اخوت و محبت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتا ہے ایک دوسرے سے احترام کا جذبہ برقرار رکھنا چاہیے، واقعہ کربلا تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام امن محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

ہر مسلمان کو محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ فرقہ واریت ہمارے لیے زہر قاتل ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مقابلہ اتحاد سے کیا جاسکتا ہے۔ کوئی بھی دشمن ہمارے اس قومی اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کو پارہ پارہ کرکے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا،تاہم حقیقت ہے کہ عیدہو یا کوئی بھی خوشی یا غم کا تہوار حتیٰ کہ ہرسال عاشورہ کے موقع پر بھی نہ صرف ملک کے بیرونی دشمن، بلکہ اندرون ملک بھی انتہاپسند عناصر مذہب اور فرقے کانام استعمال کرکے ذاتی مفادات اور ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لئے گھناؤنے مقاصد کے تحت تفرقہ بازی کو ہوا دے کردہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے دنیابھر میں اسلام اور پاکستان کا تشخص مجروح کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات