�امرس نیوز**

یمن ،بینک ڈیپوزٹس پر شرح سود کو 27 فیصد کرنے کا اعلان

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:51

عدن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) یمن کے مرکزی بینک نے بینک ڈیپوزٹس پر شرح سود کو 27 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق یمنی مرکزی بینک نے بینک ڈیپوزٹس پر شرح سود کو 17 فیصد سے بڑھا کر 27 فیصد کر دیا ہے جبکہ حکومتی بانڈز پر شرح سود میں اضافہ کرتے ہوئے اس کو 12فیصد سے بڑھا کر 17فیصد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بینک نے 10ہزار ڈالر سے زائد سرمایہ بلا پرمٹ ملک سے باہر لے جانے پر بھی پابندی عائد کی ہے ۔بینک نے کہا ہے کہ ملک میں افراط زر کی شرح ہوشربا حد تک بڑھنے اور ریال کی قدر کو سنبھالنے کے لئے یہ اقدامات ضروری تھے۔

متعلقہ عنوان :