اگست کے دوران ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں 7.33 فیصد کا اضافہ

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) اگست 2018 کے دوران ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں 7.33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2018 کے دوران قومی برآمدات 1.25 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ اگست 2017 کے دوران برآمدات کا حجم 1.17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

پی بی ایس کے مطابق جولائی اور اگست2018 کے دوران ملک کی مجموعی برآمدات میں 3.72 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 2.26 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی اور اگست 2017 کے دوران مجموعی قومی برآمدات کا حجم 2.17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :