کارگل میں پاکستان کے خلاف لڑنے والے بھارتی فوج کی شہریت ختم

سعد اللہ سمیت 6سابق فوجیوں کو آسام کی شہریت کے رجسٹرسے نکال دیاگیا‘متاثرین کاسپریم کورٹ سے رجوع

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) کارگل کی جنگ لڑنے والے سابق بھارتی فوجی کا نام آسام کی شہریت کے رجسٹر (قومی شہری رجسٹر یا این آر سی( میں شامل نہیں ہے اور اس کے لیے انھیں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا۔سعد اللہ کا کیس اس نوعیت کا واحد معاملہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فوج میں 30 سال تک خدمت انجام دینے والے کے بعد ریاستی دارالحکومت گوہاٹی میں رہائش پزیر اجمل حق نے کہاکہ میں کم از کم 6ایسے سابق فوجیوں کو جانتا ہوں جنھیں این سی آر میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ایک تو اب بھی فوج میں ہے، جنھیں غیر ملکی قرار دے کر نوٹس بھیجا گیا کہ ڈی ووٹر (مشتبہ ووٹر)کی فہرست میں ان کا نام ڈال دیا گیا ہے۔اجمل نے این آر سی کے نوٹس اور دیگر کاغذات دکھاتے ہوئے کہاکہ ہم نے اپنے ملک کو اپنی جوانی کے 30 سال دیے اور آج ہمارے ساتھ ایسا سلوک ہو رہا ہے، یہ بہت تکلیف دہ ہے۔