Live Updates

اینکر وجاہت سعید خان کی وزیراعظم ہاؤس کے باتھ روم کے ٹب میں لی گئی تصویر، ایمان مزاری بھی میدان میں

ایمان مزاری نے ٹویٹر پر وجاہت سعید خان کو زبردست جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 ستمبر 2018 15:54

اینکر وجاہت سعید خان کی وزیراعظم ہاؤس کے باتھ روم کے ٹب میں لی گئی تصویر، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے اینکر وجاہت سعید خان نے کچھ روز قبل وزیراعظم ہاؤس پر ایک پروگرام کیا جس میں انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کے اندرونی مناظر دکھائے۔ اس پورے پروگرام میں وجاہت سعید خان نے وزیراعظم ہاؤس کے ایک ایک کمرے کو دکھایا یہاں تک کہ باتھ رومز بھی دکھائے ، اسی پروگرام کے دوران وجاہت سعید خان وزیراعظم ہاؤس کے ایک باتھ روم کے باتھ ٹب میں بیٹھ گئے۔

اس تصویر کو لے کر وجاہت سعید خان کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور ان کی صحافت پر سوالات بھی اُٹھے۔ تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزارے نے بھی وجاہت سعید خان کو ان کی اسی تصویر کا طعنہ دے دیا۔

(جاری ہے)

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وجاہت سعید خان نے اسلام آباد کے ایک معروف ہوٹل سرینا ہوٹل سے متعلق کہا کہ وہاں کی سروسز اچھی نہیں ہیں۔

وہاں پر دیا جانے والا کھانا زیادہ تر فروزن آئٹمز کے استعمال سے بنایا جاتا ہے۔ اور وہاں جو ایک چیز کام کرتی ہے وہ بس باتھ روم ہی ہیں۔
جس پر ایمان مزاری نے وجاہت سعید خان کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہےکہ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کے باتھ روم میں آپ کی دلچسپی دیکھی ہو، اور اس بات کا اندازہ لگا لیا ہو کہ دراصل باتھ روم ہی وہ جگہ ہے جہاں آپ اپنا زیادہ وقت گزارتے ہیں۔
ایمان مزاری کے اس ٹویٹ سے کئی ٹویٹر صارفین محظوظ ہوئے ۔
گلوکار علی گُل پیر نے بھی ایمان مزاری کے ٹویٹ پر رد عمل دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات