اگر ہر فرد حرام وحلال میں تمیز کر نے لگے تو معاشرہ سدھر سکتا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کی غیر رسمی گفتگو

جمعرات 20 ستمبر 2018 16:38

اگر ہر فرد حرام وحلال میں تمیز کر نے لگے تو معاشرہ سدھر سکتا ہے، چیف ..
دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار تین روزہ نجی دورے کے دوران چترال پہنچ گئے،اس سے قبل ڈی سی ہائوس دیر میں انہیں سوینئرز پیش کیں ، چترال جاتے ہوئے راستے میں دیر پہنچنے پر ڈی سی عرفان محسود اور ڈی پی او میاں نصیب جان نے چیف جسٹس کااستقبال کیا اور پناکوٹ ہائوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا ، ڈی پی او نے چیف جسٹس کواپر دیر کے حالات بالخصوص جرائم کی شرح کے حوالے سے بریفنگ دی ‘اس موقع پر ڈی پی او نے چیف جسٹس کو اپنی دو کتابیں"پولیس اور تفتیش جرائم‘‘ اور’’زندگی میں حلال،حرام کے اثرات "بطور تحفہ پیش کیں اور اس سے استدعا کی ان کتابوں کو پورے پاکستان کے پولیس نصاب میں شامل کرایا جائے ،اس دوران چیف جسٹس نے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کتاب "زندگی میں حلال، حرام کے اثرات"میرے لئے سب سے بڑا تحفہ ہے اگر ہر فرد حرام وحلال کی تمیز کرکے حرام سے اجتناب کرے تو معاشرہ سدھر سکتا ہے ۔