واپس آجائیں،آپ کے تحفظات دور کئے جائیں گے،خالد مقبول صدیقی کا فاروق ستار کو فون

رابطہ کمیٹی میں ہونا نہ ہونے کے برابر تھا، پارٹی کے کسی معاملے میں مجھ سے مشورہ نہیں کیا جاتا ، نمائشی کردار سے علیحدگی بہتر ہے، ڈاکٹرفاروق ستار

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:47

واپس آجائیں،آپ کے تحفظات دور کئے جائیں گے،خالد مقبول صدیقی کا فاروق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئراور وفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے سینئررہنماڈاکٹر فاروق ستار کو منانے کی کوشش شروع کر دی ہیں،خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستارکو فون کر کے بہادرآباد واپس آنے کا مشورہ دے دیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کومشورہ دیاہے کہ وہ واپس بہادرآباد آجائیں،آپ کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق فاروق ستار نے شکوہ کیا کہ انہیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے رابطہ کمیٹی سے علحیدگی اختیار کی ہے۔ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ رابطہ کمیٹی میں ہونا نہ ہونے کے برابر تھا۔ پارٹی کے کسی بھی معاملے میں ان سے مشورہ نہیں کیا جاتا ہے۔ نمائشی کردار ادا کرنے سے علیحدگی بہتر ہے۔