پاکستان ایک بار پھر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب ہو گیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:45

پاکستان ایک بار پھر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان ایک بار پھر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای ای) کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب ہو گیا۔ ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن شاہد ریاض خان کے مطابق یہ انتخاب اگلے دو سال کے لئے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ نہ صرف سفارتی سطح پر ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ پاکستان کی جوہری ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کے شعبہ میں نمایاں کردار کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف بھی ہے۔

آئی اے ای اے کا اجلاس ان دنوں ویانا میں جاری ہے اور چئیرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کی سربراہی میں پاکستانی وفد اجلاس میں شریک ہے۔ آئی اے ای اے کے کل 170 ارکان ممالک میں سے بورڈ آف گورنرز کے 35 ارکان ہوتے ہیں جن میں سے 11 کا انتخاب ہر سال دو سال کے لئے کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :