غربت،ناانصافی، جہالت، محرومی، جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم امن کے قیام میں بڑی رکاوٹیں ہیں،

دنیا میں امن کے قیام کی کوششوں میں پاکستان ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے ،وزیر اعلیٰ کا عالمی یوم امن کے موقع پر پیغام

جمعرات ستمبر 21:48

غربت،ناانصافی، جہالت، محرومی، جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم امن ..
لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ غربت،ناانصافی، جہالت، محرومی، جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم امن کے قیام میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔دنیا میں امن کے قیام کی کوششوں میں پاکستان ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میںقیام امن کے قیام کیلئے پرعزم ہے اورامن کا براہ راست تعلق ترقی اورخوشحالی سے جڑا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔ پاکستان کے بہادر عوام ، جری افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروںنے قیام امن کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں امن کیلئے اپنا آج قربان کرنیوالے وطن کے بہادر سپوت پوری قوم کے ہیروہیں۔ یہ دن منانے کا مقصد لوگوں میں امن کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمیں قیام امن کیلئے افرادی اور مختلف اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔آج ہمیںجنگوں کے خاتمے اور امن کیساتھ رہنے کے عزم کا اعادہ کرناہے تاکہ انسانیت محفوظ ہو۔