چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار، نقدی،موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد

جمعرات 20 ستمبر 2018 22:54

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) انویسٹی گیشن پولیس گلشن اقبال نے چور گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقدی،موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمدکی واضح ہدایات کی روشنی میں انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف دن رات سر گرم عمل ہیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹائون بلال ظفر نے انچارج انویسٹی گیشن گلشن اقبال سب انسپکٹر محمد اصغرکی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی اس پولیس ٹیم نے چوری کی وارداتوں میں ملوث فریاد مسیح چور گینگ کے سرغنہ فریاد مسیح اور اس کے ساتھی محمد قاسم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی،8موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان اپنے طریقہ وارادت میں شہر کے مختلف علاقوں میں گھومتے رہتے اور ایسے گھر جو بند ہوتے ان کے تالے توڑکر یا کھڑکیوں کے راستے گھر کے اندر داخل ہو کرنقدی اور قیمتی سامان چرا کر فرار ہوجاتے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی چوری کے مقدمات میں متعددبار جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے۔دوران تفتیش ملزمان نے تھانہ اقبال ٹائون، گلشن اقبال، ملت پارک، سمن آباد اور وحدت کالونی میں چوری کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف۔ایس پی اقبال ٹائون بلال ظفر نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے پرانچارج انویسٹی گیشن گلشن اقبال محمد اصغر اور پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان۔