Live Updates

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور کارکنوں کی ملاقات

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:37

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے عمائدین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور کارکنوں نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب کے ہر پسماندہ علاقے کی قسمت بدلنے کا عزم اور جذبہ موجود ہے۔ پسماندہ علاقوں میں تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر بالخصوص توجہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 100روزہ پلان کی تکمیل کے بعد عوام کو ریلیف کا واضح احساس ہوگا-آبپاشی کا نظام بہتر بنائیں گے، کاشتکار کو سہولتیں دیں گے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب کو صوبہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کو انتظامی بنیادوں پر صوبہ بنانے کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی سرگرم عمل ہے، جنوبی پنجاب میں خوبصورت مقامات کو ترقی دے کرسیاحت کو فروغ دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات