فصل کی باقیات کو جلانے پر دفعہ144لگانے کا کیس محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انور الحق کی زیر صدرات سموگ کی روک تھام کیلئے اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی او ماحولیات، سول ڈیفنس، ایل ڈبلیو ایم سی اور زراعت کے افسران نے شرکت کی۔فصل کی باقیات کو جلانے پر دفعہ144لگانے کا کیس محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی حدود میں دفعہ144پرعمل درآمد کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر سخت کاروائی کرے اورپی ایچ اے درختوں کے گرے ہوئے پتوں کو آگ نہ لگائے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈی او انڈسٹری، ڈی او ماحولیات ملکر اینٹوں کے بھٹوں اور فیکٹریوں کے بارے میں رپورٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ ا ینٹوں کے بھٹوں اور فیکٹریوں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :