ایشیاء کپ 2018، بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

238 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر پوار کر لیا،شیکھر دھوان مین آف دی میچ قرار

پیر 24 ستمبر 2018 00:00

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) بھارت نے ایشیاء کپ 2018 میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، بھارت نے 238 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر پوار کر لیا بھارتی اوپنر بلے باز شیکھر دھواؔں اور روہت شرما نے سنچریاں بنائیں پاکستانی فیلڈرز نے بھارتی ٹیم کے 3 کیچ بھی چھوڑے۔

(جاری ہے)

اتوار کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوںسے شکست دے دی بھارتی اوپنرز بلے باز روہت شرما اور شکھر دھواں نے سنچریاں بنائیں، روہت شرما نے ناقابل شکست 111 رنز بنائے، امام الحق نے چھٹے اور میں روہت شرما کا آسان کیچ ڈراپ کیا، پاکستانی بولرز پورے میچ میںبھارتی بلے بازوں پر حاوی نہ ہو سکے جبکہ فیلڈرز نے بھی 3 کیچ ڈراپ کئے۔

بھارت کی جانب سے بمرا، کلدیپ یادیو، اور چاہاں نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پاکستان کا کوئی بولر وکٹ نہ لے سکا۔ بھارتی کا واحد کھلاڑی رن آؤٹ ہوا ، پاکستان کی جانب سے شعیب ملک 78 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سرفرار احمد نے 44 فخر زمان 31 اور اصف علی نے 30 رنز بنائے، شیکھر دھوان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :