ْمحکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 22 ہیڈ مسٹریس اور ایس ایس کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

پیر 24 ستمبر 2018 16:17

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 22 ہیڈ مسٹریس اور ایس ایس کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف گرلز ہائی و ہائر سکینڈری سکولوں میں تعینات 22 ہیڈ مسٹریس اور ایس ایس کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، تبدیل ہونے والوں کا تعلق چارسدہ، ایبٹ آباد، چترال، ہری پور، اپر دیر، حویلیاں، کوہاٹ، مالاکنڈ اور مانسہرہ کے سکولوں سے ہے۔

اعلامیہ کے مطابق تبدیل ہونے والوں میں نجیہ کوثر، بخت شاہدہ، سیما کوکب، کلثوم نیاز، نوشین، نصرت جبیں، سندس سیماب، تسلیم بی بی، فرحت تعظیم انور، زینب، شمشاد بی بی، عائشہ، شوکت نسرین، ایچ ایم فرح بخاری، زینب سلطان، فوزیہ خوشحال، ممتاز بی بی، حورن بی بی اور مسرت جبین وغیرہ شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق ان کے تبادلے پلیسمنٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :