سندھ کے نجی اسکولوں میں سندھی زبان لازمی قرار

پیر 24 ستمبر 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) وزیر تعلیم سندھ نے سید سردار شاہ سندھی زبان کو صوبے کے تمام نجی اسکولوں میں لازمی مضمون قرار دیتے ہوئے مزید اقدامات کا حکم جاری کردیا سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے نجی اسکولوں میں بھی سندھی زبان پڑھانے کیلئے اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے سرکاری اسکولوں میں نہم جماعت تک سندھی لازمی مضمون کے طور پر پڑھائی جاتی ہے تاہم اب تمام نجی اسکولوں کو بھی سندھ زبان کو باقاعدہ مضمون کی حیثیت سے تعلیمی اداروں میں پڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ہدایت کے مطابق نجی اسکولوں کے لیے لازم کیا گیا ہے کہ وہ نئے مضمون کی تعلیم کے لیے تربیت یافتہ سندھی اساتذہ بھرتی کریں۔حکمنامے کے مطابق نجی اسکولوں کو سندھی زبان لازمی پڑھانے کی شرط پر ہی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جب کہ او لیول کے اسکولوں کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی اپنے اسکولوں میں سندھی زبان کو لازمی پڑھائیں۔سندھی زبان کی تعلیم یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم سندھ کے نجی اسکولوں کا دورہ کرے گی

متعلقہ عنوان :