پولیس کی کارروائی ،13جواریے ،ایک شراب فروش گرفتار

پیر 24 ستمبر 2018 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13جواریے گرفتار کر لیا جبکہ دوسری کارروائی میں 5لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 جواریے گرفتار کیے جن کے قبضے سے جوئے پر لگی ہزاروں نقد رقم برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان گمسئی دانہ جوا کھیل رہے تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔جبکہ سپریٹنڈنٹ آف پولیس صدر ڈویژن معاذ ظفر کی ہدایت پر شراب فروشوں کیخلاف کاروائیاںجاری ہیں ۔ تھانہ چوہنگ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اللہ وسایا نامی ملزم گرفتار کر کے 5 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔ لاہور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :