کوہاٹ،تیزرفتارکاربے قابوہوکرسکول کے بچوں پرچڑھ دوڑی،دوبچے جاں بحق

پیر 24 ستمبر 2018 18:04

کوہاٹ،تیزرفتارکاربے قابوہوکرسکول کے بچوں پرچڑھ دوڑی،دوبچے جاں بحق
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) انڈ س ہائی وے پر فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال لاچی کے قریب موٹرکار بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے بیٹھے سکول کے بچوں پر چڑھ دوڑی جس کی زدمیں آکر میں کم از کم دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس سٹیشن لاچی کے مطابق پیر کے روز یہ حادثہ بعداز دوپہر اٴْس وقت پیش آیا جب کوہاٹ سے تقریباً 25 کلومیٹر دور انڈس ہائی وے پرلاچی شہرسے کچھ فاصلے پر واقع فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کے قریب کوہاٹ کی طرف سے آنے والی ایک تیزرفتار موٹرکار تیکینکی خرابی کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور سڑک کے کنارے بیٹھے سکول کے طلبہ پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں دو طالب علم احتشام اور انف ساکنان گلشہ خیل (مندوری )جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ میں کار ڈرائیور فہد بھی شدید زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔