پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں،9فوڈ پوائنٹس کوصفائی کے ناقص انتظامات پر سر بمہر کر دیا

منگل 25 ستمبر 2018 00:00

گوجرانوالہ۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سر براہی میں گوجرانوالہ اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9فوڈ پوائنٹس کوناقص اشیائے خورونوش کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سر بمہر کر دیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر279,500کے جرمانے عائد کیے ۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میںمضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گوجرانوالہ میںچیکنگ کے دوران مس برانڈنگ،مصنوعی رنگوں کے استعمال، فلٹریشن پلانٹ کی عدم مو جودگی پرجعلی بوتل پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ہی کارروائیوں کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، مضر صحت اجزاء کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر طلحہٰ پکوان سنٹر کو سر بمہر کیا ۔

اسی طرح دودھ کی ایل آر کم ہو نے،ملاوٹی دودھ کی فروخت ،گندے،بد بودار ماحول کی بناء پرنثار ملک شاپ اور آصف ملک شاپ کو سیل کیا گیا۔مزید برآں سیالکوٹ کی ٹیموں نے زائدالمعیاد اشیاء اور ممنو عہ گٹکا کی فروخت پر اعجاز پان شاپ،مغل پان شاپ،عمران پان شاپ اور طیب پان شاپ جبکہ منڈی بہائوالدین میں حسینی جنرل سٹور کو سر بمہر کیا۔علاوہ ازیںگوجرانوالہ،نارووال اور منڈی بہائوالدین میں چیکنگ کر تے ہو ئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت ، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی، فوڈ لائسنس نہ ہو نے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر161,500کے جرمانے عائد کیے گئے۔

سیالکوٹ،گجرات اور حافظ آباد کی ٹیموںنے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 118,00کے جرمانے عائد کیے۔ڈویژن بھرمیں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ گٹکاساشے،ملاوٹی دودھ،کاربونیٹڈ ڈرنکس،مضر صحت خوراک اور دیگر اشیاء تلفکر دی گئیں۔متعددفوڈ پوائنٹس ،بیکرز ،ہوٹلز،پروڈکشن یو نٹس، ریسٹورنٹس اور کر یانہ سٹورز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر وارننگ نو ٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :