آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ

منگل 25 ستمبر 2018 01:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر کمانڈنٹ میجر جنرل اختر نواز ستی نے آرمی چیف کو کیڈٹس کی پیشہ وارانہ تربیت کے لئے اکیڈمی کے مختلف فنکشنل پہلوئوں پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

کیڈٹس اور فیکلٹی سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمیں پیشہ وارانہ مہارت کے حصول، عزت، استحکام، بے لوث خدمت اور پاک فوج کی عظیم روایات برقرار رکھنے کے لئے محنت سے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ ملک کی عزت اور سلامتی سب سے پہلے، اس کے بعد فوجیوں کا احترام، تحفظ اور خوشحالی ہے جبکہ فوجی افسروں کا آرام ہمیشہ آخر پر ہوتا ہے۔