قومی فٹ سال چیمپیئن شپ آئندہ ماہ لاہور میں کھیلی جائے گی

منگل 25 ستمبر 2018 11:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی فٹ سال چیمپیئن شپ آئندہ ماہ 12 اکتوبر سے لاہور میں کھیلی جائے گی پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں شرکت ملک بھر سے چودہ مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، سی ڈی اے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے مینجرز کا اجلاس 11 اکتوبر کو ہوگا جس میں چیمپیئن شپ کے قوانین اور ڈراز کا اعلان کیا جائے گا، انہوں نیکہا کہ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 15 اکتوبر کو جبکہ فائنل 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، چیمپیئن شپ میں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔