سکل ڈویلپمنٹ سے ہزاروں نوجوان مستفیدہوں گے، سید عالمگیر شاہ

منگل 25 ستمبر 2018 12:41

ضلع مہمند۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) پوسٹ گریجویٹ ٹیکنیکل کالج یکہ غنڈ میں ٹرائبل ڈسٹرکٹ جاب میلہ منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو سید عالمگیر شاہ تھے۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند توصیف خالد، پرنسپل انجینئر مسعود جان، ضلع مہمند ایف ڈی اے کے کوارڈینیشن آفیسر محمد طارق خٹک، اے این پی مہمند کے صدر نثار ،وائس پرنسپل واجد خان و دیگر ایف ڈی اے کے آفیسرز اور کالج کے لیکچررز بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید عالمگیر شاہ نے کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ سے قبائلی علاقہ جات میں ہزاروں کی تعداد میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مختلف ہنرسکھائے گئے ہیںجس کی وجہ سے ان علاقوں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں گے اور اگر کسی کو کوئی نوکری نہ مل سکی تو وہ پرائیویٹ فرمز یا مختلف کمپنیوں میں کام کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہمند ماربل انڈسٹریل زون کا پہلا فیز مکمل کیا گیا ہے اب ماربل سے منسلک افراد کو چاہئے کہ وہ آئیں اور یہاں پر روزگار شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ یکہ غنڈ ٹیکنیکل کالج سمیت تمام ٹرائبل ڈسٹرکٹ کے کالجوں میں سولر سسٹم آئندہ پی سی ون میں شامل کیا جائیگا اور کالجوں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن سٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جائیگا۔ تقریب کے آخر میں ٹریننگ کے دوران فرسٹ آنے والے طلباء یار محمد خان، راشد خان، سہیل احمد، فرید اللہ ، عبداللہ و دیگر میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :