پولیوویکسین سے ہم اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں،طارق محمود

منگل 25 ستمبر 2018 13:33

پولیوویکسین سے ہم اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں،طارق ..
شانگلہ۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) شانگلہ کے اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام رحمانی نے کہا ہے کہ پولیو موذی مرض ہے جو ہمارے بچوں کیلئے عمر بھر کی معذوری کا سبب بنتا ہے ، پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ اور موثر ہے ، اسلامی ملک سعود ی عرب سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں اسی ویکسین کے استعمال سے پولیو کا خاتمہ کیا گیا ہے، جو بچوں میں پولیو کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے ،اس ویکسین کے بروقت استعمال سے ہم اپنے بچوں کے پولیو کے ہاتھوں عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روزڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں چار روزہ پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے ہسپتال میں بچوں کوپولیو کے قطرے پلا ئے ،اس موقع پر کواردینیٹر پولیو شانگلہ ڈاکٹر واجد علی ، ڈاکٹر منصورعلی سمیت ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :