پانچ روزہ انسدادپولیومہم کا آغازمثبت اقدام ہے ،حاجی حنیف طیب

منگل 25 ستمبر 2018 18:21

پانچ روزہ انسدادپولیومہم کا آغازمثبت اقدام ہے ،حاجی حنیف طیب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ،پولیوکے خاتمے کے لئے روٹری علماء کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے سندھ بھر میں پانچ روزہ انسدادپولیومہم کے آغازکو مثبت پیش رفت قراردیتے ہوئے کہاہے کہ والدین اپنے بچوں کی پیدائش سے لیکر 5سال تک کی عمرکے بچوں کواس پیچیدہ امراض سے بچانے کے لئے ہربارپولیوکے قطرے ضرورپلائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ کام انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی طورپرکئے جانے کا ہے ،یہ ایک قومی مقصداور قومی جدوجہد ہے جسے کامیاب بنانے کے لئے ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراداپنا کرداراداکرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے آئی جی سندھ کے اس بیان کا بھی خیرمقدم کیاکہ انسدادپولیو مہم کے عملے کومکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور پولیوٹیم کو تحفظ دینے پر آئی جی سندھ کی خدمات کو بھی سراہا۔حاجی حنیف طیب نے اپیل کی کہ حکومت کے ساتھ عوام،علماء،کمیونٹی،والدین،استاتذہ،ممتازشخصیات، کاروباری اور مخیرحضرات اس مہم میں حصہ لیں اوربھر پورتعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :