سولر سسٹم کی افادیت اورتنصیب کیلئے کاشتکاروں میں آگاہی پیدا کی جائے،احسان بھٹہ

منگل 25 ستمبر 2018 19:12

لاہور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) اسپیشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ ) احسان بھٹہ نے کہا کہ سولر سسٹم کی افادیت اورتنصیب کیلئے کاشتکاروں میں آگاہی پیدا کی جائے ، ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ڈرپ نظام آبپاشی چلانے کیلئے سولر سسٹم کی تنصیب کاکام جاری ہے اور حکومت پنجاب سولر سسٹم پر 80 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے، اجلاس میں پراجیکٹ سے متعلقہ اعلی افسران ،کنسلٹنٹس و دیگر عہدے داران نے شرکت کی۔

احسان بھٹہ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس منصوبے سے جدید اور منافع بخش کاشتکاری کو فروغ حاصل ہوگا اور ماحولیاتی ٹیکنالوجی کے ہم آہنگ پیکج کی تنصیب سے پانی کی بچت اور پیداواری اخراجات میں کمی واقع ہوگی،یہ نظام غیرہموار زمینوں اور دور دراز رقبوں کیلئے موزوں ترین ہے، انھوں نے مزید بتایا کہ اس نظام کی تنصیب کیلئے مجوزہ درخواست فارم متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت/ ڈپٹی ڈائریکٹر/ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (اصلاحِ آبپاشی) کے دفاتر سے دفتری اوقات میں مفت دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ درخواست فارم محکمہ زراعت شعبہ اصلاحِ آبپاشی کی ویب سائٹwww.ofwm.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔کاشتکار اپنی درخواستیں متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(اصلاحِ آبپاشی) کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے کاشتکار دفتری اوقات میں فون نمبر 042-99204898 پر بھی رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے وہی کاشتکار اہل ہوں گے جو2018-19 میںڈرپ/ سپرنکلر نظام آبپاشی کی تنصیب کاکام مکمل کروائیںگے۔