بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ہماری حکومت نے کمزووز بیان دیا ، بھارتی گیڈر بھبکبوں پر سخت رد عمل دینے کی ضرورت ہے، سینیٹر آصف کرمانی

منی بجٹ عوام پر خود کش حملے ہیں یہی صورتحال رہی تو عوام سڑکوں پر آ جائیں گے اپنے دوستوں کو حکومت میں نوازا جا رہا ہے نیب زدہ لوگوں کو حکومت کا حصہ بنایا جا رہا ہے،سینٹ میں اظہا رخیال

منگل 25 ستمبر 2018 21:17

بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ہماری حکومت نے کمزووز بیان دیا ، بھارتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ہماری حکومت نے کمزووز بیان دیا ہے بھارتی گیڈر بھبکبوں پر سخت رد عمل دینے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ اس حکومت کا یہ دعو ی تھا اور ہم کنٹینر سے جاری ہونے والے بیانات روزانہ سنتے تھے کہ ہم بجلی گیس کی قیمتیں نہیں بڑھنے دیں گے ان کا دعو ی تھا کہ ہم ٹیکس میں غریب عوام کوریلیف دیں گے مگر انہوں نے نا ن فائلرز کو کھلی چھٹی دیکر اپنے سارے دعوے غلط ثابت کر دئیے ہیں انہوں نے کہا تھا ایک کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن موجودہ حالات سے تین لاکھ مزید لوگ بے روز گار ہو جائیں گے، منی بجٹ کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اس طرح کے منی بجٹ عوام پر خود کش حملے ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو عوام سڑکوں پر آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

11 ہزار میگاواٹ بجلی مسلم لیگ ن کی حکومت چھوڑ کر گئی تھی اب قوم آپ سے سوال کرے گی کہ آپ اپوزیشن میں نہیں حکومت میں ہیں جواب دینے پڑیں گے ہم نے انڈسٹری کو بجلی میں جو سبسڈی دی تھی اس کو بھی ختم کیا جا رہا ہے جس سے ملک کی انڈسٹری متاثر ہو گی ہم امید کرتے تھے کہ یہ حکومت آئے گی تو باہر سے ڈالروں کی بارش ہو گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کی مدد کریں۔ اپنے دوستوں کو حکومت میں نوازا جا رہا ہے نیب زدہ لوگوں کو حکومت کا حصہ بنایا جا رہا ہے بھارتی آرمی چیف نے جو بیان دیا اس پر ہماری حکومت نے بہت کمزور جواب دیا وہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں بھارت کی گیڈر بھیکبوں پر سخت جواب دینا چاہئیے۔