فرنٹئیر کور بلوچستان کی پروقار تقریب
عسکری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سپاہی عمر شہید کے والد عبدالغفار اچکزئی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیاگیا
منگل 25 ستمبر 2018 23:36
(جاری ہے)
تقریب میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ساتھ کمشنر ژوب ڈویژن بشیر خان بازئی، ڈپٹی کمشنر لورالائی عمران ابراہیم بنگلزئی ، ڈی آئی جی پولیس نثار احمد اور دیگر سول و فوجی اعلیٰ افسران ، قبائلی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
تقریب کے دیگر شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایف سی صوبے کی بڑی اور ہم فورس ہے جس میں 1416نئے جوانوں کا اضافہ ہوا ہے۔ ان جوانوں کی شمولیت سے یقینی طور پرفورس کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو گا اور پاس آوٹ ہونے والے ریکروٹس بااعتماد اور قابل فخر جوانوں کی حیثت سے اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر ادا کریں گے جس سے ملک وقوم کا نام روشن ہوگا اور ایف سی کی روایات برقرار اور صوبے میں ترقی میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ریکروٹس نے جو تربیت حاصل کی ہے یہ ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مدد گار ثابت ہوگی اور یہ بہترین تر بیت ان کی والدین کی دعا اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے فرنٹیئر کور کے ذرائع نے بتایا کہ فرنٹیئر کور صوبے میں فلاحی کاموں میں بھی سر گرم عمل ہے اور اس وقت 98پبلک سکولوں اور 15کالجز میں 25ہزار طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں 220طلباء کو سکالر شپ کے ذریعے ملک کے اعلیٰ اداروں میں بھیجا جاچکاہے اس کے علاوہ رواں سال 150فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جس میں 50ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کئے گئے ہیں ۔قبل ازیں مہمان خصوصی سپاہی عمر شہید کے والد عبدالغفار اچکزئی نے پریڈ کا معائنہ کیا ،نئے ریکروٹس سے حلف بھی لیا اور دوران تربیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.