سینیٹ سیکرٹریٹ اور جاپان کے ایوان نمائندگان نے قانون سازی اور پارلیمانی طریقہ کار میں بہتری لانے کیلئے ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
بدھ 26 ستمبر 2018 19:48
(جاری ہے)
وفد جاپان کے چار روزہ مطالعاتی دورے پر ہے اس دورے کے معاونت بین الپارلیمانی یونین اور سینیٹ کے مابین طے پانے والے ایک باہمی سمجھوتے کی یاداشت کے تحت بین الپارلیمانی یونین نے کی ہے ۔
وفد میں ایڈوائزر سینیٹ جسٹس ریٹائرڈ محمد رضا خان اور ڈپٹی سیکرٹری سینیٹ عبدالفتح اُجنڑ شامل ہیں۔ سیکرٹری سینیٹ نے ملاقاتوں میں اپنے جاپانی ہم عہدہ کو پاکستان کے پارلیمانی نظام اور پارلیمانی شعبوں کے کام کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کام کے طریقہ کار میں تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے اور قانون سازی کے شعبے میں بہترین معاونت کی ضرورت اب پہلے کی نسبت زیادہ بڑھ گئی ہے جس کیلئے ایک مخصوص قانون سازی کے مسودے تیار کرنے کے شعبے کی اشد ضرورت ہے ۔ سیکرٹری سینیٹ نے پارلیمانی سٹاف کے استعداد کار کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔سیکرٹری سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان نے ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے ایک موثر حکمت عملی تیار کی گئی ہے تاکہ اراکین پارلیمنٹ کو معیاری سہولیات فراہم کر کے قانون سازی کے شعبے میں اعلیٰ اور معیاری معاونت فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی نئی منتخب ہونے والی قیادت ملک کے معاشی و اقتصادی ترقی میں پارلیمان کے کردار کو بہت اہمیت دیتی ہے ۔انہوں نے نئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا ۔سیکرٹری سینیٹ نے جاپان کے سیکرٹری جنرل کو ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کی کمیٹی کے گوادر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے وفد پاکستان بھیجنے کی دعوت بھی دی ۔ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جاپان کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی وفد کے اس دورے کو انتہائی اہم قرار دیا انہوں نے سیکرٹری سینیٹ کے نقطہ نظر کی تعریف کی اور دوطرفہ روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.