میں رومانوی کردار نبھانے میں مہارت نہیں رکھتا،گویندا

جمعہ 28 ستمبر 2018 13:20

میں رومانوی کردار نبھانے میں مہارت نہیں رکھتا،گویندا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2018ء) بالی وڈ کے اداکار گویندا کا کہنا ہے کہ وہ رومانوی کردار نبھانے میں مہارت نہیں رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار گویندا نے فلم ’’فرائے ڈے‘‘ کی تشہیر کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ رومانوی کردار ادا کرنے میں جھجک کا شکار ہیں اور ان کو اس میں مہارت حاصل نہیں ہے ۔ ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ مزاحیہ کردار کرتے ہوئے وہ خود بھی اپنی اداکاری سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ فلم ’’فرائے ڈے‘‘ میں اداکار گویندا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔ فلم کے ہدایتکار ابھیشک ڈوگرا ہیں جبکہ فلم 12 اکتوبر کو سینما مین پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :