صدر مملکت نے فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 دیکھی

عارف علوی بھی پاکستان میں فلم انڈسٹری کی ترقی پر خوش،مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ پاکستانی سینما بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے اور بہت اچھی تفریح فراہم کررہا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 28 ستمبر 2018 13:49

صدر مملکت نے فلم  جوانی پھر نہیں آنی 2 دیکھی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2018ء) صدر مملکت عارف علوی نے پاکستانی فلم دیکھی۔تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ انہوں نے گذشتہ روز "جوانی پھر نہیں آنی 2" دیکھی۔انہوں نے ٹویٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم بہترین ہے، مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ پاکستانی سینما بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے اور بہت اچھی تفریح فراہم کررہا ہے۔

واضح رہے جوانی پھر نہیں آنے 2 نے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے تھے۔ فلم میں معروف اداکار ہمایوں سعید نے اداکاری کی۔اس کے علاوہ فہد مصطفیٰ نے بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔جب کہ خواتین فلم سٹارز میں ماورا حسین اور کبریٰ خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوانی پھر نہیں آنی 2 اب تک 60کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

جب کہ اس فلم کی دنیا بھر میں پروموشن بھی گئی۔اس دروان جوانی پھر نہیں آنی 2 میں کام کرنے والی اداکارہ ماورا حسین کو مختصر لباس پہننے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کی پروموشن کے دوران پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کومختصر لباس پہننے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

۔۔فلم کی پرموشن کے دوران ماورہ حسین نے سیاہ رنگ کا مختصر لباس زیب تن کیا جیسے ہی تصاویر سامنے آئیں شائقین نے ان پر تنقید شروع کردی۔ایک صارف نے کہا کہ دونوں بہنوں ماورا اور عروہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا ’ بے شرم ، بے حیا، یہ دونوں بہنیں کیسا پاکستانی کلچر پیش کر رہی ہیں ، یار کچھ تو شرم ہوتی ہے‘۔مصفرہ طلحہ نے لکھا ’ ہم پاکستانی بہت محب وطن ہیں اور ہم ان اداکارائوں کو پسند کرتے ہیں جو ہماری ثقافت اور رواج کے مطابق چلیں ۔