پولیس تین برس بعد سانحہ صفورہ کے مفرور دہشت گرد کی ولدیت اور رہائشی پتا معلوم کرنے میں کامیاب ہوگئی

پیر 1 اکتوبر 2018 19:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ صفورہ میں سزائے موت پانے والے سعد عزیز کے دیگر مقدمہ کا معاملہ،پولیس تین برس بعد سانحہ صفورہ کے مفرور دہشت گرد کی ولدیت اور رہائشی پتا معلوم کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔

(جاری ہے)

پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں اسلامک ریسرچ سینٹر بم دھماکہ کیس کی سماعت پولیس تین برس بعد سانحہ صفورہ کے مفرور دہشت گرد کی ولدیت اور رہائشی پتا معلوم کرنے میں کامیاب ہوگئی ،گلبرگ پولیس نے مقدمہ کے مفرور دہشت گرد علی رحمان عرف ٹونی کی رہائش سے متعلق تفصیلات پیش کیں عدالت نے کالعدم القاعدہ کے علی رحمان عرف ٹونی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مفرور دہشت گرد آئی آر سی بم دھماکے کا اہم ملزم ہے،ملزم کے رہائشی گھر اور ولدیت کا معلوم چل گیا ہے،ملزم تیسر ٹاون کرسٹل کالج اسکیم 33 کارہاشی ہے ،ملزم کا پورا نام علی رحمان ولد آصف رحمان ہے،ملزم سانحہ صفورا میں مفرور ہے،مفرور ملزم کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں،عدالت نے مفرور ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے پولیس کے مطابق اکتوبر 2014میں آئی آر سی پر بم دھماکہ کیا گیابم دھماکہ میں ایک سال بچی بتول ہلاک جبکہ خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوئے