Live Updates

نعیم بخاری کے برجستہ جملے نے عدالت میں قہقہے بکھیر دئیے

40 لاکھ ڈیم فنڈ میں دے دئیے ہیں ،اب کسی تگڑے موکل کی تلاش میں ہوں تاکہ 7 لاکھ اور دے سکوں ، نعیم بخاری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 1 اکتوبر 2018 20:59

نعیم بخاری کے برجستہ جملے نے عدالت میں قہقہے بکھیر دئیے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-01 اکتوبر 2018ء) :ڈیم فنڈ پر نعیم بخاری کے چیف جسٹس کے برجستہ جلے نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ 40 لاکھ ڈیم فنڈ میں دے دئیے ہیں ،اب کسی تگڑے موکل کی تلاش میں ہوں تاکہ 7 لاکھ اور دے سکوں ۔تفصیلات کے مطابق نعیم بخاری ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہونے کے ساتھ چوٹی کے وکیل ہیں تاہم نواز شریف کے خلاف پانامہ کیس جیتنے کے بعد انکی شہرت کو چار چاند لگ گئے ہیں۔

نعیم بخاری چوٹی کے وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ ٹی وی سکرین کا بھی ایک بڑا نام ہیں جو اپنے برجستہ جملوں اور بے ساختہ ہنسا دینے والے چٹکلوں کے باعث مشہور ہیں۔آج ایسا ہی ایک چٹکلا انہوں نے نے چیف جسٹس کے سامنے عدالت میں بھی چھوڑا جس پرتمام حاضرین کی ہنسی چھوٹ گئی۔

(جاری ہے)

نعیم بخاری کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت میں موجود تھے کہ انہوں نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو کہا کہ مجھے امریکہ اور برطانیہ سے ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے دعوت ملی ہوئی ہے اگر عدالت اجازت دے تو میں چلا جاوں ،جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ آپ کسی کے حق پر ڈاکہ کیوں مارتے ہیں، خود ڈیم فنڈ میں چندہ دیں،اس پر نعیم بخاری نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا میں نے 40 لاکھ فنڈ ڈیم کے لیے عطیہ کیا ہے اور چاہتا ہوں کہ 7 لاکھ اور دے دوں لیکن کسی تگڑے موکل کی تلاش میں ہوں۔

یاد رہے کہ پاکستان اس وقت خشک سالی کے سنگین خطرے سے دوچار ہے اور اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہوچکی ہے۔ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے اٹھایا گیا اقدام قابل تحسین ہے اور انکی جانب سے بنائے گئے اکاونٹ میں اب تک 2 ارب روپیے کی خطیر رقم جمع ہوچکی ہے۔تاہم 7 ستمبر کو  وزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے قوم سے خصوصی خطاب کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کریں۔انہوں نے اپنی تقریر میں بیرون ملک پاکستانیوں سے بھرپور اپیل کی۔وزیر اعظم عمران خان کی آواز پر بیرون ملک پاکستانیوں نے فوری لبیک کہتے ہوئے مثبت ردعمل دے دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات