ڈاکٹر فاروق ستار پر لاﺅڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر18سال بعد فردِ جرم عائد

مذکورہ کیس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مئیر کراچی وسیم اختر ضمانت پر ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 3 اکتوبر 2018 10:48

ڈاکٹر فاروق ستار پر لاﺅڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر18سال بعد فردِ ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 03 اکتوبر۔2018ء) کراچی کی مقامی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار پر لاﺅڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر فردِ جرم عائد کردی. جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی عدالت میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف لاﺅڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی.

سماعت کے دوران ڈاکٹر فارق ستار عدالت میں پیش ہوئے، تاہم وکلا کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان پر فردِ جرم عائد کی، تاہم ایم کیو ایم رہنما نے صحتِ جرم سے انکار کردیا.

(جاری ہے)

بعدازاں عدالت نے لاﺅڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے ایک اور مقدمے میں ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر افراد پر فرد جرم عائد کردی، تاہم اس میں بھی ایم کیو ایم راہنما نے صحت جرم سے انکار کردیا.

عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس سے جڑے گواہان کو طلب کرتے ہوئے دونوں مقدمات کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی. واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار پر لاﺅڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی و دیگر الزامات کے تحت 2 مقدمات درج ہیں، جبکہ ان مقدمات میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، حیدر عباس رضوی و دیگر کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے. مذکورہ کیس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مئیر کراچی وسیم اختر ضمانت پر ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ سولجربازار اور نیو ٹاﺅن میں مقدمات درج ہیں.

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی عدالت میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف لاﺅڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی. سماعت کے دوران ڈاکٹر فارق ستار عدالت میں پیش ہوئے، تاہم وکلا کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان پر فردِ جرم عائد کی، تاہم ایم کیو ایم رہنما نے صحتِ جرم سے انکار کردیا. بعدازاں عدالت نے لاﺅڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے ایک اور مقدمے میں ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر افراد پر فرد جرم عائد کردی، تاہم اس میں بھی ایم کیو ایم راہنما نے صحت جرم سے انکار کردیا.