Live Updates

شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین نہ بنایا گیا تو کمیٹیاں مکمل نہیں ہوں گی،سردارایازصادق

تحریک انصاف ابھی کنٹینر سے نہیں اتری انہیں سمجھنا چاہئے کہ اب وہ اپوزیشن میں نہیں،انٹرویو

بدھ 3 اکتوبر 2018 23:42

شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین نہ بنایا گیا تو کمیٹیاں مکمل نہیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2018ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہ بنایا گیا تو کمیٹیاں مکمل نہیں ہوں گی، رانا مشہود کی باتوں سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں، تحریک انصاف ابھی کنٹینر سے نہیں اتری انہیں سمجھنا چاہئے کہ اب وہ اپوزیشن میں نہیں، نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ایاز صادق نے کہا کہ شہباز شریف ہی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بنیں گے اگر شہباز شریف چیئرمین نہ بنے تو کمیٹیاں مکمل نہیں ہوں گی، پھر صرف مسلم لیگ ن ہی نہیں پیپلزپارٹی اور ایم ایم اے بھی کمیٹیوں کیلئے نام نہیں دیں گی، ن لیگ کی حکومت ہوتی عمران خان اپوزیشن لیڈر ہوتے ہم عمران خان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بناتے، انہوں نے کہا کہ رانا مشہود کی باتیں حقائق پر مبنی نہیں، انہوں نے وہ باتیں ذاتی حیثیت میں کیں، مسلم لیگ ن یا ہماری قیادت کا ان باتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ابھی تک کنٹینر سے نہیں اتری وہ حکومت میں آکر بھی اپوزیشن کر رہے ہیں، تحریک انصاف کو سمجھنا چاہئے کہ اب وہ اپوزیشن میں نہیں ہے، اسد عمر کے ارادے اور عزائم اچھے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات