رات گئے پولیس کا منشا بم کے ڈیرے پر چھاپہ

منشا بم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، منشا بم کی گرفتاری پولیس کے لیے چیلنج بن گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 4 اکتوبر 2018 13:21

رات گئے پولیس کا منشا بم کے ڈیرے پر چھاپہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 اکتوبر 2018ء) : رات گئے پولیس نے منشا بم کے ڈیرے پر چھاپہ مارا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے لیے قبضہ مافیا گروپ منشا بم کی گرفتاری چیلنج بن گئی ہے۔اے ٹی سی نے منشا بم اور اس کے تین بیٹوں کے وارنت گرفتاری جاری کیے ہیں۔ گذشتہ شب پولیس نے منشا بم کے ڈیرے پر چھاپہ مارا تاہم منشا بم پولیس کے ہاتھ نہ لگ سکا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ایس پی صدر کے مطابق منشا بم پولیس کے چھاپے سے پہلے فرار ہو چکا تھا۔کہا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے منشا بم کو پولیس کے چھاپے کی اطلاع مل گئی ہو اس لیے وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہو۔جب کہ دوسری جانب : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منشا بم کے خلاف ایک رپورٹ تیار کر لی ہے جس کی بنیاد پر اہم شخصیات بالخصوص سیاستدانوں اور پولیس افسران کی گرفتاریوں کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

جن افراد کی گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ان میں منشا بم کی پشت پناہی کرنے والی شخصیات شامل ہیں۔ اس حوالے سےقانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک رپورٹ تیار کر کے اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی ہے۔ با و ثو ق ذ را ئع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ منشا بم اپنے کسی با اثر سفارشی کے ڈیرے پر روپوش ہے ۔ منشا کے خلاف قا نونی کارروائیاں تو کی جاتی رہیں لیکن صرف قانونی کاغذوں کی حد تک لیکن اس کو سزا د لوانے اور مز ید قبضہ سے روکنے کے لیے کسی بھی حکمران یا غیر سیاسی شخصیت اور پو لیس افسر نے جرأت تک نہ کی چونکہ سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات کے علا وہ لاہور پولیس کے متعدد پولیس افسران بھی مبینہ طو ر پر پیسے لے کر اپنا منہ بند رکھتے تھے ، یہی نہیں بلکہ اُلٹا منشا بم کے خلاف قا نو نی چا رہ جو ئی کر نے وا لے پو لیس افسر کو یا تو منع کردیا جاتا تھا اور اگر وہ با ز نہ آ تا تو اس کا تبا دلہ کر د یا جا تا تھا اور اس کی جگہ منشا بم کی مر ضی کا پولیس افسر تعینا ت کر د یا جا تا تھا۔

متعلقہ عنوان :