نارووال سٹی میں کروڑوں روپےکی کرپشن کا اسکینڈل

ملزمان کیخلاف تھانا ایف آئی اے میں مقدمہ درج، جعلی کوٹیشن پرمن پسند افراد کو ٹھیکے دیے گئے، احسن اقبال نے منصوبہ مکمل ہونے سے قبل ہی افتتاح کردیا، ریاض پیرزادہ، احسن اقبال، یوسف رضا گیلانی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ، ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 4 اکتوبر 2018 18:07

نارووال سٹی میں کروڑوں روپےکی کرپشن کا اسکینڈل
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اکتوبر 2018ء) نارووال سٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا اسکینڈل سامنے آگیا، ملزمان کیخلاف تھانا ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے، جعلی کوٹیشن پرمن پسند افراد کو ٹھیکے دیے گئے، سابق وفاقی وزیراحسن اقبال نے منصوبے کا افتتاح مکمل ہونے سے قبل ہی کردیا، ریاض پیرزادہ، احسن اقبال، یوسف رضا گیلانی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق نارووال اسپورٹس سٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے اسکینڈل پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔2014ء میں اسپورٹس کمپلیکس نارووال کی تعمیر پر3 ارب روپےلاگت آئی تھی۔ اسپورٹس کمپلیکس نارووال پاکستان اسپورٹس بورڈ کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے۔ ملزمان کیخلاف تھانا ایف آئی اے میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جعلی کوٹیشن کے ذریعے من پسند افراد کو ٹھیکے دیے گئے۔

مختلف سامان کی خریداری کی مد میں بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے انجینیئرنگ یونیورسٹی کی جعلی روپورٹس پر ادائیگیاں بھی کر دیں۔ مقدمہ میں پی ایس بی کے دو مزید افسران کو بھی نامزد کیا گیا۔ دیگر ملزمان میں ایکسیئن اعجاز اکبر، سپرنٹنڈنٹ اظہاراحمد شامل ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق سابق ڈی جی نے اسپورٹس سٹی میں من پسند لوگوں کوٹھیکے دیے،مٹیریل غیرمعیاری استعمال کیا گیا۔

جبکہ سابق وفاقی وزیراحسن اقبال نے منصوبے کا افتتاح مکمل ہونے سے قبل ہی کردیا۔ ریاض پیرزادہ، احسن اقبال، یوسف رضا گیلانی کوشامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اخترگنجیرا کوایف آئی اے کے گوجرانوالہ دفتر میں رکھا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے اختر گنجیرا کا 5روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔ گنجیرا کیخلاف تحقیقات کا حکم سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے دیا تھا۔