ابوظہبی ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کل اختتام پذیرہوگی ،ْ فائنل سمیت تین میچ کھیلے جائینگے

جمعہ 5 اکتوبر 2018 14:26

ابوظہبی ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کل اختتام پذیرہوگی ،ْ فائنل سمیت تین میچ ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2018ء) ابوظہبی ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کل ہفتہ کو فائنل سمیت تین میچ کھیلے جائینگے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظہبی ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ تین روز تک جاری رہنے کے بعد کل اختتام پذیر ہوگی۔

(جاری ہے)

لیگ میں کل پہلا میچ آسٹریلوی ہوبارٹ ہوریکنز اور انگلینڈ سے یارکشائر وائی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا ،ْدوسرا میچ نیوزی لینڈ سے آکلینڈ ایسیز اور جنوبی افریقا سے ٹائیٹینز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

واضح رہے کہ دو بہترین ٹیموں کے درمیان لیگ کا فائنل میچ بھی کل ہی کھیلا جائیگا۔ یاد رہے کہ ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان سے لاہور قلندرز، انگلینڈ سے یارکشائر وائی کنگز، آسٹریلیا سے ہوبارٹ ہوریکنز، افغانستان سے بوسٹ ڈیفینڈرز، نیوزی لینڈ سے آکلینڈ ایسیز اور جنوبی افریقا سے ٹائیٹینز کی ٹیموں نے شرکت کی۔