شہبازشریف کی گرفتاری،حمزہ شہبازکی وکلاء سےمشاورت

حمزہ شہباز اپنے والد شہبازشریف کی گرفتاری سے متعلق اہم پریس کانفرنس کریں گے،پریس کانفرنس میں شہبازشریف کی گرفتاری سے متعلق عوام کوحقائق کوآگاہ کیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 5 اکتوبر 2018 17:53

شہبازشریف کی گرفتاری،حمزہ شہبازکی وکلاء سےمشاورت
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اکتوبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء حمزہ شہبازشریف نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی،قانونی ماہرین سے شہبازشریف کی گرفتاری سے متعلق مشاورت کی جارہی ہے،مشاورتی عمل میں شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء حمزہ شہباز اپنے والد شہبازشریف کی گرفتاری سے متعلق اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں حمزہ شہباز نیب کی جانب سے شہبازشریف کی گرفتاری سے متعلق عوام کوآگاہ کریں گے۔

پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد حمزہ شہبازکی قانونی ماہرین سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک میں حمزہ شہبازشریف کی قانونی ماہرین سے ملاقاتوں میں سلمان شہبازبھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سابق پرنسپل وزیراعظم فواد حسن فواد آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، فواد حسن فواد نے آشیانہ میں کرپشن کا سارا ملبہ شہبازشریف پرڈال دیا ہے،غیرقانونی ٹھیکوں کا الزام شہبازشریف پرلگا دیا ۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، شہبازشریف کا آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں 14روزہ جسمانی ریمانڈ لیے جانے کا امکان ہے۔نیب نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی گرفتاری سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کوآگاہ کردیا ہے، رولز کے تحت اسمبلی ممبر کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی سے اجازت لی جاتی ہے۔

اس سے قبل نیب نے سابق وزیراعلیٰ اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو آج صاف پانی کمپنی کیس کی تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا۔اور انہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں گرفتار کرلیا۔ شہبازشریف جب 3 بجے نیب آفس پہنچے توان کے سامنے تین فائلیں رکھی گئیں اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ نیب آفس میں پہنچنے کے بعد شہبازشریف کی گاڑیاں واپس بھیج دی گئیں۔ جبکہ نیب آفس کے باہر رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ بعدازاں نیب نے شہبازشریف کوآشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔