عام انتخابات سے قبل تین افراد کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، مزید تفتیش شروع کردی

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 22:05

عام انتخابات سے قبل تین افراد کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے ..
لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2018ء) عام انتخابات سے قبل تین افراد کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ پولیس نے باقرانی والے علائقے میں چھاپہ مار کر انسداد دہشتگردی عدالت کے تین اشتہاری ملزمان نیاز، قربان اور وریام ابڑو کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے عام انتخابات سے دو روز قبل تین افراد کو قتل کیا تھا، پولیس نے اس سے قبل کوئٹہ میں میں کاروائی کرتے ہوئے اسی مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم پیربخش ابڑو کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار نے بہترین کارکردگی پر متعلقہ پولیس ٹیم کو شاباشیں دیتے ہوئے نقد انعامات دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔